افغان طالبان نے مذید 8 قیدی رہاکردئے، بین الافغان امن مذاکرات کیلئےراہیں ہموار

پشاور ( دی خیبرٹائمز افغان ڈیسک ) امارت اسلامی افغانستان ( افغان طالبان ) نے افغانسان کے صوبہ زابل میں مذید 8 افغان فورسز اور پولیس کے قیدی رہاردئے ہیں، دوحہ میں موجود طالبان مذاکراتی ٹیم کے ترجمان سہیل شاہین نے اس کی تصدیق کرتے ہوئےاپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے، کہ آج رہاکئے جانے والے قیدی افغان پولیس اور فوج کے اہلکار شامل ہیں، جنہیں نئے کپڑوں میں ملبوس کرکے گھر تک پہنچنے کیلئے 5 ہزار افغانی بھی دئے ہیں۔
افغان تجزیہ کاروں کا کہنا ہے، کہ دونوں فریقین کی جانب سے دوحہ امن معاہدے پر عمل در آمد، جزبہ خیرسگالی اور افغان امن عمل کیلئے راہیں ہموار کرنے کیلئے قیدیوں کی رہائی کا سلسلہ جاری ہے۔
افغان امن مذاکرات کیلئے راہیں مسلسل ہموار کی جارہی ہیں، کسی بھی فریق نے بقائدہ تشدد میں کمی کا اعلان تو نہیں کیا ہے، تاہم اندازہ لگایاجاتاہے، کہ افغانستان میں امن کی فضاقائم ہورہی ہے۔
دوسری جانب افغانستان میں مستقل قیام امن کیلئے بین الافغان امن مذاکرات کے سلسلے میں امریکا کے خصوصی نمائندہ زلمے خلیلزاد امریکا، دوحہ، اور پاکستان کے دورے کے بعد اب کابل میں موجود ہے، جس نے ہمیشہ کی طرح اب بھی متحرک کردار آداکردیاہے، افغانستان میں امن کی فضا قائم کرنے میں انہیں کئی اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں، جس کا افغان تشدد میں کمی ایک مثال ہے، دونوں فریقین کے مابین فاصلے ختم کرکے ایک میز پر قریب لانے کیلئے اہم پیش رفت بھی ہوچکاہے۔
کابل میں قیدیوں کی رہائی کیلئے طالبان کا 5 رکنی ٹیم بھی موجود ہے، جو مسلسل افغان حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں