پشاور( دی خیبر ٹائمز مانیٹرنگ ڈیسک) امارت اسلامی افغانستان (آفغان طالبان) سابق افغان طالبان کے سپریم کمانڈر ملا محمد عمر کے صاحبزادے محمد یعقوب کو عسکری چیف مقرر کر دیا ہے۔ ملا محمد یعقوب اس سے پہلے طالبان کے امیر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ کے نائب کی ذمہ داریاں بھی آدا کر رہے تھے۔ امریکا کے ساتھ دوحہ امن معاہدے کے بعد سے طالبان کی سیاسی اور عسکری سرگرمیاں تیز ہو چکی ہیں۔ افغان حکومت نے بھی معاہدہ کے تحت طالبان قیدیوں کی رہائی تیز کر دی ہے۔ بین الاافغان مزاکرات کے بعد افغانستان کی سیاست میں طالبان کے کردار کو حتمی شکل دی جارہی ہے، 10مارچ کو ہونے والے بین الافغان امن مذاکرات میں قیدیوں کی رہائی پر ڈیڈلاک پیدا ہوگیا ہے، جس کے خاتمے کیلئے افغانستان میں قیام امن کیلئے امریکا کے خصوصی نمائندے زلمے خلیلزاد متحرک ہے، جس نے حال ہی میں قطر، بھارت اور پاکستان کے دورے بھی مکمل کرلئے ہیں،
