افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں داعش کے ایک اہم کمانڈر کو ہلاک ، طالبان کا دعویٰ

افغانستان کے مشرقی صوبہ صوبہ ننگرہار میں طالبان دعویٰ کیا ہے،کہ اس نے ایک کارروائی کے دوران ” داعش کے ایک اہم کمانڈر” کو ان کے ایک اور ساتھی سمیت ہلاک کیا ہے،
ننگرہار کے محکمہ انفارمیشن کے سربراہ قریشی بدلون نے تصدیق کیا ہے، کہ داعش کے اہم کمانڈر جس کا نام “تراب باجوڑی” ہے کو گزشتہ رات ایک کارروائی کے دوران ہلاک کیا ہے،

سرکاری زرائع کے مطابق یہ آپریشن کل جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب خفیہ اطلاعات پر ننگر ہار کے ضلع کوزکنڑ کے نواحی علاقے وچ تنگی میں کیا گیا ہے۔
بدلون نے مزید بتایا ہے، کہ “تراب باجوڑی” صوبہ لغمان کے لیے داعش تنظیم کا گورنر تھا۔
ان کے مطابق داعش کا یہ کمانڈر طالبان کے خلاف فوجی کارروائی کا منصوبہ بنا رہا تھا۔
داعش نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔ واقعے کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے،
داعش نے گزشتہ مہینوں میں افغانستان کے کئی حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
دوسری جانب افغانستان میں طالبان قیادت ابھی تک ملک میں داعش کی موجودگی کی تردید کرتے آرہے ہیں، ان کا کہنا ہے، کہ داعش افغانستان میں دہشتگردی پھیلانے کیلئے باہر ممالک سے آرہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں