پشاور ( دی خیبر ٹائمز مانیٹرنگ ڈیسک ) افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں امارت اسلامی افغانستان کے خلاف تین دن تک فائربندی کا اعلان کیاہے، انہوں نے افغان فورسز کو کہا ہے، کہ کسی بھی صورت وہ افغان طالبان کے خلاف کارروائی نہ کریں، البتہ خود اور سرکاری پوسٹوں اور املاک کی حفاظت کریں، یاد رہے کہ اس سے قبل افغان طالبان نے عید کے موقع پر تین دن کیلئے سیز فائر کا اعلان کیا تھا، جنہیں سوشل میڈیا پر افغان عوام کی جانب سے خوب پزائی ملی، اس کے بعد افغان صدر کی جانب سے سیز فائر کے اعلان کو سوشل میڈیا پر افغان عوام خیرمقدم کرہی ہی، سوشل میڈیا پر جنگوں سے تنگ افغان عوام مطالبہ کررہے ہیں، کہ یہ سیز فائر مستقل سیز فائر بھی ہوسکتا ہے، اس پر دونوں فریقین سوچ لیں، افغان عوام دونوں فریقین سے مطالبہ کررہی ہے، کہ فائر بندی کو مسقتل بنیادوں پر اعلان کریں اور انہیں جینے کا حق دیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments