خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا پشاورمیں کاروائی،جعلی چائے کی فیکٹری سیل، مالک گرفتار

پشاور ( دی خیبرٹائمز جنرل رپورٹنگ ڈیسک ) ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر کے مطابق کاروائی فیکٹری میں چائے کی پتی تیار کرنے میں مضر صحت نان فوڈ گریڈ کلرز کا استعمال کیا جارہا تھا، جبکہ حفظان صحت کے اصولوں کی مکمل خلاف ورزی کی جارہی تھی۔ ڈائریکٹر اپریشنز کے مطابق کاروائی میں 1400 کلو مضر صحت چائے کی پتی برآمد کرلی گئی، جبکہ فیکٹری کے مالک کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چائے کی پتی کو پشاور کے مختلف تجارتی مراکز میں سپلائی کیا جاتا تھا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز طلعت فہد کی سربراہی میں رنگ روڈ پر بھی ایک گودام سے 450 کلو مضر صحت چائنہ سالٹ برآمد کیا گیا، ڈائریکٹر آپریشنز کے مطابق پابندی کے باوجود چائنہ سالٹ کا کاروبار کرنے پر مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی سہیل خان کے مطابق ایک دوسری کارروائی میں چائنا سالٹ کی خرید و فروخت میں ملوث ایک شخص کو گرفتارکرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے، سہیل خان کہتے ہیں کہ ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رہیگا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو صاف اور معیاری خوراک یقینی بنانے کے لئے فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے اہلکار صوبے بھر میں سرگرم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں