پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع کرم کے مرکزی شہر پاراچنار اور ملحقہ علاقوں میں شدید ژالہ باری اور طوفانی باد و باران کے باعث کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں اور بجلی کا نظام درھم برھم ہوگیا ،
بارانی ندی نالوں میں تعیانی کے باعث ائیرپورٹ کالونی اور دیگر مقامات پر مکانات زیر اب آگئیں لوگوں نے امدادی ٹیمیں طلب کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ کی اور اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئیں اور کئی مقامات پر سیلابی پانی میں پھنسے لوگوں کو نکال کر محفوظ مقام پر پہنچادیا تاہم کسی بھی علاقے سے کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
Load/Hide Comments