پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع کرم میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر طاہر اقبال کے مطابق وسطی کرم کے علاقے غورغوری میں دھشت گردوں کے خلاف فورسز کا آپریشن جاری ہے، آج اتوار کے روز علاقے میں فورسز اور دھشتگردوں کے مابین جھڑپ ہوئی ہے، جس میں 6 دھشت گرد مارے گئے
تین ہفتے قبل علاقے سے موبائل ٹاور لگانے والے چھ مزدوروں کو اغوا کیا گیا تھا، جس میں ایک مزدور کو شدت پسندوں نے قتل کیا تھا ، فورسز نے علاقے میں آپریشن شروع کردیا جس کے نتیجے میں پانچ مزدوروں کو بازیاب کرا لیا گیا، جبکہ دھشتگردوں کے حملوں میں کپٹن باسط اور سپاہی بلال شہید ہوگئے تھے، تاہم بعد آزاں اگلے روز ہی سیکیورٹی اپلکاروں نے دیگر پانچ مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرالئے، ڈی پی او کا کہنا تھا کہ علاقے میں فورسز کا آپریشن تا حال جاری ہے۔
Load/Hide Comments