شمالی وزیرستان کے ڈپٹی کمشنر کا حکومتی دفاتر کے تحفظ کیلئے اعلیٰ حکام کو خط

شمالی وزیرستان ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان کے ڈپٹی کمشنر نے اے سی ایس محکمہ داخلہ و قبائلی امور، کمشنر بنوں اور دیگر متعلقہ حکام کو ایکشن کیلئے لکھ دیا
شمالی وزیرستان کے ترجمان اتمانزئی مفتی بیت اللہ نے نادرا، پاسپورٹ، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام و دیگر دفاتر کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے، حکومتی دفاتر/ مشینری کو بند کرنا دہشتگردی ایکٹ کے زمرے میں آتا ہے، موجودہ صورتحال سے نمٹنے اور حکومتی دفاتر کے تحفظ کیلئے اضافی فورس کی تعیناتی عمل میں لائی جائے، دفتری امور میں خلل سے بچنے کیلئے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں