دی خیبر ٹائمز کا صحافت کے ساتھ وہ رشتہ ہے، جو نہ کسی کے سامنے جھکے گا، اور نہ ہی بکےگا، دی خیبر ٹائمز فقط اس لئے آرہاہے، کہ وہ ہر مشکل گھڑی میں عوام کا ساتھ دیگا، دی خیبر ٹائمز میں کام کرنے والے تمام وہ ساتھی لکھ دینگے جو کبھی بھی عوام کے مفاد پر سودہ بازی نہیں کرسکتے۔ دی خیبر ٹائمز میں تمام وہ مواد شائع کئے جائینگے جس کا کسی نا کسی صورت عوامی مفاد میں ہونگے، عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے صحافت کرنے کو صحافت کہاجاتاہے، کوئی صحافی جب بھی کسی بھی مقام پر لکھتا ہے، تو اس کو عوامی مفاد کیلئے لکھنا ہوگا، کسی بھی جرم اور مجرم کو منظر عام پر لانا۔۔۔۔ جرم اور مجرم کو ہر حال میں بے نقاب کرنا، سنجیدہ اور غیر یقینی صورتحال کو عوام تک واضح کرنا عوامی صحت اور سلامتی کے تحفظ کیلئے لکھنا۔۔۔۔ عوام تک گمراہ کرنے سے قبل پیشگی معلومات فراہم کرنا۔۔۔۔ جو جو عوام کے مفاد کو نقصان پہنچاسکتے ہیں اس سے قبل لوگوں کے سامنے بے نقاب کرنا، عوامی مفاد ہی کیلئے اظہار رائے کا آزادانہ استعمال۔۔۔۔ صحافت وہ ہے جو اس بات کو ہمیشہ ذہن میں رکھے، کہ وہ جو بھی مواد شائع کررہاہے عوام کے مفاد میں ہیں، کسی کو جواب کے مواقع کی فراہمی ایک لازم جز ہے-: کسی کے متعلق بھی اشاعتی ٖغلطیوں اور ان کا موقف معلوم کرنا اور اس کے خیالات کو جانچنے کے بھرپور مواقع فراہم کئے جائنگے۔
دی خیبر ٹائمز کی ٹیم میں معزز سینیئر صحافی اویس توحید، جو پاکستان کے کئی چینلزکا ہیڈ رہےہیں۔ ، ساتھ ساتھ اویس توحید صاحب بی بی سی اردو، کے علاوہ دنیا کے تمام بڑے بڑے اخبارات کیلئے کام کرچکے ہیں۔
صفی اللہ گل محسود جو مختلف انگریزی اخبارات کے بعد پاکستان کے معروف جیو انگریزی چینل کے ساتھ وابسطہ رہے ہیں، جبکہ بعد میں پاکستان کے لیڈنگ چینل دنیانیوز کے 11سال تک انتہائی باعزت طریقے سے بیوروچیف رہے ہیں، پھر آپ نیوز میں بھی 2 سال کیلئے پشاور کے بیوروچیف رہے ہیں، جو اچانک ادارہ بند ہوا، لیکن صفی اللہ گل صاحب آج بھی دی خیبر ٹائمز کو لیڈ کررہے ہیں، اور ساتھ وہ ایک بہترین ٹرینر ہے، جو نہ صرف صحافت کے طلبا یا رپورٹرز کو ٹریمینگ دے رہے ہیں، بلکہ قومی اور بین الاقوامی جامعات میں طلبا کو خصوصی لیکچرز بھی دے رہے ہیں۔،
ناصر داوڑ جو مختف نیوز چینل کے نمائندہ خصوصی رہے ہیِ مسرت اللہ جان ، فداعدیل، جہانگیر شہزاد، یاسر حسین، ساجمل یودن، کاشف عزیز اور انتہائی محترمہ رفعت انجم، جو ملکی اداروں کے علاوہ دیگر انٹرنیشنل اداروں کے ساتھ وابسطہ رہی ہے، سینیئر صحافی عبدالصبور خٹک، آمر پیرزادہ، عبادالرحمان، اور فرحان محسود اس ادرے کے اہم آراکین ہے،، پشاور کے سینیئر موسٹ کمیرہ میں اعجاز احمد، حاجی حامد شیزاد، محمد خالد اور معاذ طارق ہمارے کیمرہ مین اور فوٹو گرافر کے فرائض انجام دے رہے ہیں،