پشاور ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کوہاٹ نوید خان کی نگرانی میں پہاڑی سلسلے پر تین گھنٹوں کی مسلسل مسافت کرتے ہوئے جائے حادثہ پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کیا۔ جہاں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 29 ستمبر2011 میں شانگلہ کے 16 لاپتہ مزدورں کی اجتماعی قبر سے جسد خاکیوں کو نکالا گیا،
ریسکیو 1122 کوہاٹ کے اہلکاروں نے 3 گھنٹوں کی مسلسل محفوظ طریقے سے کھدائی کرتے ہوئے 16 افراد کی موجود جسد خاکی نکال لیں۔ ریسکیو1122 کے اہلکاروں نے تور چپر سے تین گھنٹوں کی مسافت کرکے جامو جواکی لے آئے، ڈائریکٹر ساؤتھ (ریجن) حسن داد کی ہدایات پر لواحقین کی موجودگی میں تمام جسد خاکیوں کو ریسکیو 1122 کی 8 ایمبولینسز کے ذریعے ان مزدوروں کے آبائی علاقے شانگلہ منتقل کیا جائیگا۔
