پشاور(دی خیبر ٹائمز ایجوکیشن ڈیسک) محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے سول سرونٹ ترمیمی ایکٹ 2019 پر عمل درامد کرنے کے احکامات جاری کر دیئے محکہ تعلیم میں 60 سال کی عمر پانے والے تمام ملازمین ریٹائرڈ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے محکمہ تعلیم نے تمام ضلعی تعلیمی افسران کو مراسلہ ارسال کردیا ہے جس میں اپنے ضلع کے 60 سال عمر مکمل کرنے والے ملازمین کے کیسز جلدی جمع کرانے کے بھی احکامات جاری کیے گئے ہیں پشاور ہائی کورٹ فیصلے کے بعد 60 سال عمر والے سرکاری ملازمین ریٹائرڈ تصور ہوں گے صوبائی حکومت نے ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سے بڑھا کر 63 سال کی تھی پشاور ہائی کورٹ نے صوبائی حکومت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا تھا محکمہ تعیلم خیبرپختونخوا میں ہزاروں ملازمین کی عمر 60 سال سے اوپر ہے جن میں ریٹائرڈ تصور ہونے والوں میں گریڈ 20 اور 21 کے افسران بھی شامل ہیں
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments