پشاور ( بشریٰ علی سے ) سینیٹر روبینہ خالد اور گوہر انقلابی نے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے، کہ ملک میں مہنگاٸی نے تباہی مچا رکھی ہے، گرمی ابھی شروع نہیں ہوٸی قیمتیں بڑھا دی گٸیں ہیں، بجلی اور دیگر اشیإ کی بھی عام شہریوں کی دسترس دے دور ہوتی جارہی ہے، پی ڈی ایم لانگ مارچ کرے نہ کرے لوگ باشعور ہوگٸے ہیں،
پی ڈی ایم اپنا ہدف حاصل کرچکی ہے، روبینہ خالد نے پاکستان تحریک انصاف میڈیا سیل نے جھوٹ کو اپنا شعار بنا رکھا ہے، مقابلہ ایوان کے اندر بھی رہ کر کیا جاسکتا ہے، جھوٹے اور غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج ہر طرف سے وطن عزیز کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں،
ایوان بالہ میں ووٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا، وہ 7 ووٹ یوسف رضا گیلانی کے تھے، ووٹ کا طریقہ کار اور اسکی ٹیکنیکل حیثیت سب کو معلوم ہے،
ہم نے استفی لینا ہے دینا نہیں ہے، ہم نے جمہوریت کی خاطر شہباز شریف کو اپوزیشن لیڈر تسلیم کیا تھا، سینیٹ میں 21 ممبر پیاکستان پیپلز پارٹی اور 17 ن لیگ کے ہیں، اس حوالے سے چیٸرمین شپ کا حق پاکستان پیپلز پارٹی کا ہے۔
![](https://thekhybertimes.com/wp-content/uploads/2021/03/Rubina-Khalid-PC--969x630.jpg)