یوم آبادی کے خوالے سے قبائلی اضلاع میں تقریبات کا سلسلہ جاری ہے پاراچنار میں محکمہ بہبود آبادی کی جانب سے ریلی نکالی گئی اور تقریب کا انعقاد کیا گیا

پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع کرم کے مرکزی شہر پاراچنار میں اس حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نعیم طورو ڈی ایچ او ڈاکٹر عطا اللہ ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفییر آفیسر کرم بشیر محمد، مولانا باقر حیدری، منصب بنگش اور دیگر مقررین نے کہا کہ آبادی کنٹرول کرنے کے لیے موثر اقدامات ضروری ہے کیونکہ آبادی میں بڑھتے ہوئے اضافے کی وجہ سے مختلف مسائل پیدا ہو رہے ہیں اس لیے لوگ بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ کریں تاکہ بڑھتی ہوئی آبادی مضر اثرات کم ہوسکے اور ساتھ ساتھ ماں اور بچہ بھی صحت مند رہے تقریب کے بعد واک کا بھی اہتمام کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں