پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) یوم علی کے موقع پر سب سے بڑی مجلس مرکزی امام بارگاہ پاراچنار میں منعقد ہوئی علمائے کرام نے داماد رسول حضرت علی شیر خدا کی بہادری و شجاعت پر تفصیل سے روشنی ڈالی شبیہ تابوت نکالی گئی عزادار سینہ کوبی کرتے ہوئے امام عالی مقام کو خراج عقیدت پیش کیا ضلع بھر کے امام بارگاہوں میں بھی اس سلسلے سے تین روز سے ماتمی مجالس کا سلسلہ جاری ہے، قبائلی ضلع ہونے کے ناطے اس مبارک محفل کے شراکا کیلئے سیکیورٹی کا بھی خاص انتظام کیا گیا تھا، تاکہ یہاں کسی تخریب کاری کا واقعہ رونما نہ ہوسکے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments