میرانشاہ میں ٹوچی پار پل کی تعمیر پر کام شروع کیاجائے، عمائدین کا پریس کانفرنس

میرانشاہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان کے میرانشاہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک حاجی عثمان بابر، ملک صفی اللہ، ملک حاجی فیض اللہ خان اور ٹوچی پار کے گاؤں انعرکلہ، بونڈا، خوزیائی، پالنگزائی، خیر کلہ خیر خٹی کلہ کے تمام عمائدین و قبائلی مشران نے کہا ہے، کہ ٹوچی پار کے درجنوں دیہات جہاں ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی ہیں، یہ سب دیہات دریائے ٹوچی پر پُل نہ ہونے کے باعث شدید مشکلات سے دوچار ہیں، پل کا ٹینڈر ہوچکا ہے، فنڈز بھی ریلیز ہوگئے ہیں، تاہم اس منصوبے پر تعمیراتی کام شروع نہیں کیا جاسکا، عمائدین کہتے ہیں، کہ چند روپوں کی خاطر پل کے ٹھیکے پر ٹیھکیداروں کے مابین چپقلش ہے، مخالف ٹیھکدار نے پُل پر تعمیراتی کام روکنے کیلئے عدالت سے سٹے آرڈر لیا ہے، ٹھیکے داروں کا جنگ اپنی جگہ، لیکن دریائے ٹوچی کے پار آبادی کے مسائل کا کسی کو بھی فکر نہیں، جہاں بزرگ شہری، جوان، مریض، اور طلبا کو شدید مشکلات سے دوچار ہیں، عمائدین نے عدالت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے، کہ وہ عوام کی فلاح اور ترقیاتی منصوبے کی تکمیل کی خاطر اس مسئلے کا ممکن حل نکال لیں، اور ٹھیکیداروں کو اس منصوبے کی تکمیل کیلئے احکامات جاری کریں، عمائدین نے یہ بھی دھمکی دی ہے، کہ اگر 3 مارچ تک ٹوچی پار پل منصوبے پر تعمیراتی کام شروع نہ کیا گیا تو وہ احتجاجاً شمالی وزیرستان کے تمام شاہراہیں بشمول پاک افغان شاہراہ کو بند کرینگے، جو بعد میں پشاور میں وزیر اعلی ہاؤس اور پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا دینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں