پشاور ( دی خیبرٹائمز پولیٹیکل ڈیسک ) شمالی وزیرستان سے آزاد رکن صوبائی اسمبلی میرکلام وزیر نے کہا ہے، کہ 24 اکتوبر 2020 کو ڈائریکٹر جنرل محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی جانب سے ضم شدہ اضلاع کیلئے481 سٹاف نرسز کی تعیناتی کیلئے شائع کئے جانے والےاشتہار کے مطابق باجوڑ کیلئے 100 ، ضلع مہمند کیلئے5، ضلع خیبر کیلئے 96 ، کرم کیلئے 105 ضلع اورکزئی 4، ضلع شمالی وزیرستان کے لئے 68 اور جنوبی وزیرستان کیلئے103 سیٹیں مختص کی گئی تھی،
مگر اس کے برعکس ضم شدہ قبائلی اضلاع کو یکسر نظر انداز کرکےصرف 29 امیدواروں کو شامل کردیا، جبکہ دیگر اضلاع سوات، بونیر، شانگلہ، دیر لوئیر، دیر اپر سے 462 امیدواروں کو سیلیکٹ کیا گیاہے،
رکن صوبائی اسمبلی میرکلام وزیر نے دھمکی دی ہے، کہ ظالمانہ اس اقدام کے خلاف اسمبلی سمیت ہر فورم پر آواز اٹھائنگے،
میرکلام وزیر نے زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والےافراد سے اپیل کی ہے، کہ وہ اس حوالے سے ان کا ساتھ دیکر بھر پور طریقے سے آواز اٹھائیں، تاکہ ضلع سوات تک محدود موجودہ وزیاعلیٰ خیبر پختونخوا کو ذیادتی پر مشتمل اس فعل کا احساس دلاسکے۔
![](https://thekhybertimes.com/wp-content/uploads/2021/09/mir-kalam-wazir--969x630.jpg)