سوات میں پولیس پارٹی ایک بار پھر شدت پسندوں کے نشانے پر، دو اہلکار زخمی 2شدت پسند مارے گئے، پولیس

سوات ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) سوات کے تحصیل مٹہ کے علاقے باز خیلہ میں پولیس پارٹی پر شدت پسندوں کے حملے میں انسپکٹر نورولی شاہ سمیت دو اہلکار زخمی ہوگئے ہیں، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے، کہ جوابی کارروائی میں دو شدت حملہ بھی مارے گئے ہیں۔
مقامی زرائع کے مطابق واقعے کے بعد سوات کے امن پسند شہریوں نے ہتھیار اُٹھاکر سڑکوں پر نکل آنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کررہی ہے، کیونکہ سواک مالم جبہ میں بھی چند روز قبل ایسا واقعہ پیش آیا تھا، شہریوں کا کہنا ہے، کہ شدت پسندی اور اس کے خلاف فورسز کی کارروائیوں سے سوات کے عوام نے بہت کچھ سکھا ہے، اس لئے وہ اب دوبارہ خاموش نہیں بیٹھ سکتے ہیں، سوات کے لوگوں نے اس سے قبل بھی امن کے قیام کیلئے مظاہرے کئے ہیں، اور عسکریت پسندوں پر واضح کیا ہے، کہ سوات میں ان کی دوبارہ آباد کاری کیلئے کوئی گنجائش نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں