پولیس اہلکاروں کیلئے بری خبر

خیبر پختونخوا پولیس کا سوشل میڈیا پالیسی پر عمل درآمد نہ کرنے کا معاملہ ۔۔۔۔ سنٹرل پولیس آفس نے آج سے سوشل میڈیا استعمال کرنے والے اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائیوں کے احکامات جاری کردئیے۔سنٹرل پولیس آفس سے اے ائی جی اول خان نے صوبے کے تمام پولیس افسران کو مراسلہ ارسال کردیا ہے، مراسلے کے مطابق اس سے قبل بھی سوشل میڈیا کے استعمال کے حوالے سے تمام پولیس اہلکاروں کو سرکلر جاری کیا گیاتھا تھا، واضح ہدایات کے باوجود بعض پولیس افسران اور اہلکار اب بھی سوشل میڈیا کا استعمال کر رہے ہیں، تاہم ایک بار پھر تمام پولیس افسران کو ہدایات دی گئی ہے، کہ وہ پالیسی کی نفاذ کو یقینی بنائے، متعلقہ پولیس افسران ان اہلکاروں کے خلاف محکمہ کاروائی کریں جو اب تک سوشل میڈیا کو استعمال کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں