پشاور( دی خیبرٹائمز پولیٹیکل رپورٹنگ ڈیسک ) خیبرپختونخوا کے صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا ہے، کہ فیصل کریم کنڈی مردے گھوڑے میں جان ڈال کر میڈیا میں زندہ رہنے کی ناکام کوشش نہ کریں، گورنر خیبرپختونخوا کے ایک بیان کے رد عمل میں ان کا کہنا ہے، کہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کسی بھی آپریشن کی حمایت نہیں کی ہے اور نہ دستخط کئے ہیں، کسی بھی آپریشن سے پہلے پارلیمنٹ سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینا ہمارا ہی مطالبہ ہے، تین بار شکست خوردہ شخص الٹے سیدھے بیانات دیکر میڈیا کی توجہ چاہتے ہیں، نا اہل کنڈی نے علی امین سمیت تینوں بھائیوں سے باری باری الیکشن میں بدترین شکست کھا کر ہیٹرک مکمل کر چکے ہیں۔ گورنر صوبے میں امن و امان کے حوالے سے بے بنیاد بیان دینے سے پہلے پیپلز پارٹی کا دور ضرور یاد رکھیں، پیپلز پارٹی کے دور میں امن امان کے مخدوش صورتحال نے ملک اور صوبے کو دہائیوں پیچھے دھکیلا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments