شدید گرمی سے بچنے کیلئے چیئرمین این ڈی ایم کا میرانشاہ پریس کلب کیلئے سولر پلانٹ کا عطیہ

میرانشاہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان میرانشاہ پریس کلب میں صحافیوں کی حالت زار دیکھ کر نیشنل ڈیوکریٹیک موونٹ کے چیئرمین محسن داوڑ نے سولر پینل کا عطیہ کردیا، وزیرستان میں بجلی نہ ہونے اور صحافیوں کی بدترین حالت دیکھ کر محسن داوڑ نے فوری طور پر ان کے پارٹی ورکروں کو میرانشاہ پریس کلب کیلئے سولر پلانٹ دینے کی ہدایات جاری کردئے، چیئر مین کی ہدایات کے مطابق این ڈی ایم کے آراکین نے ایک عدد جامع سولر پلانٹ بمع اور پنکھے پریس کلب پہنچادئے، این ڈی ایم کے ورکروں کا کہنا تھا، کہ چیئرمین کی ہدایات کے مطابق ایک ہی دن میں ان کی سولر پینل کی انسٹالیشن اور انہیں رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کئے ہیں، جس کیلئے وہ ٹیکنیکل ٹیم بھی پریس کلب لاکر ایک ہی دن میں انسٹال کردیا۔
وزیرستان یونین آف جرنلسٹس کے صدر اور بزرگ صحافی حاجی پزیر گل نے ان کا شکریہ آدا کرتے ہوئے کہا کہ ، موجودہ وقت میں جہاں ایک طرف بجلی نہیں، دوسری جانب صحافیوں کی معاشی بدحالی، شدید گرمی اور بجلی کا نہ ہونا پریس کلب میں بیٹھنے کا بھی ایک مسلہ تھا، محسن داوڑ نے سولر پلانٹ کا عطیہ کرنا صحافیوں کیلئےکسی بڑے منصوبے سے کم نہیں، ان کا کہنا تھا، اس سے قبل بھی سابقہ ادوار میں ایم این ایز، اور وزرا گزرچکے ہیں، لیکن کسی ایک نے بھی صحافیوں کی فلاح و بہبود کا سوچا تک نہیں۔
میران شاہ پریس کلب کے صدر اسد اللہ وزیر، اور شمالی وزیرستان کے دیگر تمام صحافیوں نے این ڈی ایم آراکین اور چیئرمین محسن داوڑ کا شکریہ آداکیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں