پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) پاک فوج نائن ڈویژن کے میجر جنرل اسد نواز خان ضلع کرم کے صدر مقام پاراچنار کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پولیس ٹریننگ کا معائنہ کیا اس موقع پر پاک فوج 73 بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈیئر نجف عباس ، ڈی پی او ضلع کرم محمد قریش ، کمانڈنٹ فرنٹیئر کور جمیل الرحمان ، کمانڈنگ آفیسر پاک فوج محمد جاوید الیاس اور دیگر حکام بھی موجود تھے میجر جنرل اسد نواز خان نے پاراچنار میں چار سو پولیس اہکاروں کی عملی تربیت کا مشاہدہ کیا اور تربیت حاصل کرنے والے پولیس کے جوانوں کو دل وجان سے تربیت حاصل کرنے اور اعلی اقدار کی تلقین کی فاٹا انضمام کے بعد خاصہ دار فورس اور لیوی فورس کو پولیس میں ضم کیا گیا ہے جس کے بعد انہیں پاک فوج کے تجربہ کار انسٹرکٹر کے ذریعے جدید تقاضوں کے مطابق تربیت دی جارہی ہے اس موقع پر زیر تربیت پولیس اہلکاروں نے دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کا عملی مظاہرہ بھی کیا۔
