میرانشاہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان میرعلی سب ڈویژن میں حسوخیل کی حدود میں قبائلی ملک رئیس خان پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے، جس میں ملک رئیس خان معجزانہ طور پر بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے ہیں، تاہم وہاں پر موجود ایک چھوٹا بچہ زخمی ہوگیا ہے، مقامی زرائع کے مطابق ملک رئیس خان میرعلی بازار سے اپنے گاؤں ٹوچی پار محمدی جانے کیلئے نکلے، تو میرعلی سے 2 کلومیٹر کے فاصلے پرواقع حسوخیل کے گُلشن اڈہ کے مقام پر جب ملک رئیس پہنچ گئے، اس دوران نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ملک رئیس خان کی گاڑی پر فائرنگ شروع کی، جس میں ملک رئیس خان معجزانہ طور پر بچ نکلے، مگر وہاں پر موجود ایک چھوٹا بچہ کھیلتے ہوئے گولیوں کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا ہے، جبکہ رئیس خان کی گاڑی کو گولیاں لگنے سے جُزوی نقصان پہنچ گیا ہے۔
واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں ایک بار پھر بدامنی پھیلتی جارہی ہے، آئے روز ٹارگٹ کلنگ اور سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے واقعات میں اضافہ ہورہاہے، جس کے خلاف سیکیورٹی فورسز اینٹیلی جنس بیس اپریشنز بھی کررہے ہیں، رواں سال درجنوں شدت پسند بھی مارے گئے، تاہم حالات روز بروز کشیدہ ہوتے جارہے ہیں، جس کے باعث شمالی وزیرستان میں ایک بار پھر زندگی آجیرن ہوتی جارہی ہے۔
![](https://thekhybertimes.com/wp-content/uploads/2020/10/Malik-Raees-Khan-969x630.jpg)