گوجرانوالا میں پی ڈی ایم کا جلسہ

اسلام آباد ( دی خیبرٹائمز پولیٹیکل ڈیسک ) گوجرانوالا میں 12اپوزیشن جماعتوں کا دنگل آج 16اکتوبر کو ہونے جارہاہے، حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف نے بھی اس کلسے کا ناکام بنانے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگائی ہے، پی ڈی ایم کے سیکرٹری اطلاعات میاں افتخار حسین کہتے ہیں، کہ اپوزیشن کو دیوار سے لگانا حکمران جماعت کیلئے مہنگا پڑھ رہاہے، ایسا لگ رہاہے، جیسا کہ پاکستان تحریک انصاف کے مشیر اور معاونین کو صرف اور صرف پی ڈی ایم کے جلسے پر بات کرنے کیلئے بھرتی کئے ہیں، ان کا کوئی دوسراکام ہے بھی نہیں؟؟
اسلام آباد میں مولانا فذل الرحمان کے زیر صدارت پی ڈی ایم کا گوجرانوالہ کے حوالے سے ہونے والے اجلاس کے بعد میاں افتخار حسین کہتے ہیں، کہ حکومت کنٹینر ہٹا دیں، ڈرنے کی ضرورت نہیں یہ سنجیدہ سیاسی جماعتوں کا جلسہ ہوگا، پی ڈی ایم شریفوں کا ٹولا ہے، ان کا جلسہ پرامن ہوگا۔ پی ڈی ایم کے جلسے میں ریلیاں اپنی شیڈول کے مطابق رات 8 بجے پہن جائینگے۔ مولانا صاحب اور مریم نواز لاہور سے روانہ ہونگے، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لالا موسیٰ سے گوجرانوالا کیلئے پہنچینگے۔ اگر حکومت نے کنٹینر ہٹادئے تو شائد عوامی سیلاب کیلئے جلسہ گاہ بھی کم پڑجائے۔
کورونا سے ہمیں نہ ڈرائیں اگر پی ڈی ایم کے ورکرز جھنڈے لاسکتے ہیں تو ایک ایک ماسک لانا کونسا مشکل کام ہے، جو کورونا کا بہانہ بناکر عوام کو ڈرانے کی ناکام کوشش کررہی ہے۔ پی ڈی ایم موجودہ کٹ پتلی حکمرانوں سے حکومت کے خاتمے اور دوبارہ فیئر اینڈ فری الیکشن کا مطالبہ

اپنا تبصرہ بھیجیں