نواز شریف کی عدالت طلبی کیلئے برطانوی اخبارات میں بھی اشتہارات کیلئے عدالت سے رجوع

اسلام آباد ( دی خیبرٹائمز پولیٹیکل ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف حکومت نے سربراہ مخالف پارٹی پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ اور تین بار سابق وزیراعظم نواز شریف کو پاکستان طلبی کیلئے برطانوی اخبارات ڈیلی ٹیلی گراف اور دی گارڈئین میں اشتہارات چھاپنے کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔
اسسٹینٹ اٹارنی جنرل نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست جمع کی ہے، جسمیں کہاگیا ہے، کہ روزنامہ ڈان اور روزنامہ جنگ میں بھی 7 اکتوبر کو اشتہار شائع کرنے کے احکامات دئے گئے تھے۔
ہائی کورٹ میں جمع کئے جانے والے درکواست میں کہا گیا ہے، کہ مذکورہ اخبارات میں بھی اشتہارات کیلئے شائع کرانے کی اجازت دی جائے، تاکہ جس ملک میں نواز شریف موجود ہے، اس ملک کے اخبارات میں بھی اشتہارات آنی چاہئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں