پشاور ( دی خیبرٹائمز مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول سے فارغ ہونے والے نئے کیڈٹس میں قبائلی اضلاع سے تعلق رکھنے والے15 جوان شامل ہیں، جبکہ 54 کا تعلق بلوچستان سے ہیں، جس میں جے یو آئی کے سینیئر رہنما حافظ حمداللہ کا بیٹا بھی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شامل تھے،
اس سال فارغ ہونے والے ان نئے کیڈٹس میں جنوبی وزیرستان کے وزیر قبیلے سے تعلق رکھنے والے ہونہار جوان جنید خان نے پریزیڈنٹ گولڈ مڈل اپنے نام کردیا،
جنید خان نے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا، کہ اس نے پاک آرمی کے زیراہتمام نوجوانوں کا باختیار بنانے کی اسکیم کے تحت آرمی پبلک اسکول جہلم سے تعلیم حاصل کی ہے۔ جنید خان پریزیڈنٹ گولڈ مڈل کو اپنے نام کرنا اپنے والدین ، تربیت کے دوران بہترین پرورش اور قابل اساتذہ کرام کی محنت اور دعاؤں کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں۔
![](https://thekhybertimes.com/wp-content/uploads/2020/10/Untitled-1-4-969x630.jpg)