ووٹ کو عزت دو میں تمام مسائل کا حل مضمر ہے، نواز شریف کی بیٹی ہوں نیب چاہے تو جیل جانے کیلئے میں نے بھی بیگ تیار کرکھا ہے، مریم نواز

اسلام آباد ( دی خیبرٹائمزپولیٹیکل ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مرین نواز نے پاکستان ڈیموکریٹک الائنس کیلئے مشاورتی اجلاس سے اپنی خاطب میں کہتی ہے، کہ ملک انتقامی سیاسی کارروئیوں سے نہیں چلتا، بلکہ یہاں ہر بیماری کا علاج ووٹ کو عزت دو میں مضمر ہے، عوام کی طاقت نے حکمرانوں کا جینا حرام کردیا ہے، اب فیصلہ کن مرحلے میں اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد اور مشترکہ جدوجہد آخری مراحل میں ہیں، پارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز ہی اس بات کے گواہ ہیں، کہ ووٹ عوامی رائے اور ان کی رائے کی حرمت پامال ہوگیا ہے۔
پاکستان کے دفاع کو مضبوط کرنے والے نواز شریف ہی ہے، وہ کیسے غدار ہوسکتے ہیں، ڈھول پیٹتے جائیں تو ڈھول ہی سے بشیر میمن کی گواہی کیلئے بھی تیار ہوجائیں، مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنے والد محترم کی ہدایات کے مطابق جیل جانے کیلئے اس نے بھی بیگ تیار کی ہے،، حکومت اپنا شوق پرا کرلیں۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا یہ بھی کہنا ہے کہ پارٹی ورکروں کی کوششوں کے نتیجے میں پاکستان مسلم لیگ کا کلچر بدل گیا ہے، ان کی پارٹی ورکرز دھاندلی کے باوجود بھی ن لیگ کے ساتھ کھڑے ہوکر حالات کا مقابلہ کررہے ہیں، بدترین دھاندلی کے عینی شاہد اور گواہ پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر بھی ہیں۔
موجودہ حکومت کے خلاف اپوزیشن جماعتیں متحرک ہیں، اگر بات استعفیٰ کی آتی ہے، تو ان کی پارٹی کے 84 ایم این ایز نواز شریف کے حکم کی تعمیل کرینگے، پھر دیکھتے ہیں، کہ سینیٹ کا الیکشن کس طرح سے کیا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں