میرعلی ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان میرعلی کے نواحی علاقے خیسور میں اینٹیلی جنس بیس اپریشن کے دوران دو اہم دھشتگرد کمانڈر بلال عرف ابو ناصر اور احسان اللہ عرف پیر ھلاک کردئے گئے ہیں، ہلاک ہونے والے دھشتگردوں کی لاشیں سیکیورٹی فورسز کی تحویل میں ہیں،
سرکاری زرائع کے مطابق آپریشن کے دوران ایک سیکیورٹی اہلکار 45 FF سپاہی عارف بھی زخمی ہوگئے ہیں، زخمی اہلکار کو ایف ٹی سی ھسپتال میرانشاہ منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
سیکیورٹی زرائع کے مطابق ہلاک ہونے والا دہشتگرد بلال عرف ابو ناصر شمالی وزیرستان کے خیسور میں قبائلی ملک ماتورکی پر حملے میں بھی ملوث تھا، جبکہ ماڑی پٹرولیئم کمپنی کے انجینئر زاہداللہ کی اغوائیگی میں بھی ملوث رہا ہے۔ زرائع کے مطابق ماڑی پٹرولیئم کے متعدد اہلکاروں کو شہید کرنے میں بھی ان کا نام سر فہرست رہاہے، اس کے علاوہ ابو ناصر دہشتگردی کے دیگر درجنوں واقعات میں ملوث تھا، جبکہ شمالی وزیرستان کے امن امان کیلئے ایک چیلینج بن گیا تھا، تاہم سیکیورٹی فورسز کی حالیہ کارروائی میں وہ خصوصی نشانے پر تھے، جو آج ان کو کیفرکردار تک پہنچادیا۔
رواں سال سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں 95 اہم دہشتگرد مارے دئے ہیں، جن کی میتیں سیکیورٹی فورسز نے ہسپتال انتظامیہ کے حوالے کردئے ہیں۔
سیکیورٹی زرائع کا یہ بھی کہنا ہے، کہ شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف جاری کارروائیوں میں جلد ہی شر پسندوں کا خاتمہ کردیا جائیگا، جس کیلئے سیکیورٹی فورسز نے تہیہ کررکھا ہے۔
![](https://thekhybertimes.com/wp-content/uploads/2020/10/ھھاھاھا-969x630.jpg)