باجوڑ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع باجوڑ میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی تقریب میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما مدعو تھے تاہم رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کی تقریب میں شرکت کر نے اور تقریر کرنے پر جماعت اسلامی کے آراکین نے برہمی کا اظہار کیا۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوی ایشن میں وکلا کی تقریب حلف برادری کے دوران محسن داوڑ کی اسٹیج پر آمد کے ساتھ ہی مخالفین نے نعرے بازی شروع کر دی۔ اس دوران جماعت اسلامی کے سابقہ ایم این اے صاحبزادہ ہارون رشید اور امیر جماعت اسلامی مولانا وحید گل نے محسن داوڑ کے تقریر کیلئے بلائے جانے پر سٹیج سیکرٹری پر حملہ آور ہوگئے اور ہنگامہ شروع ہوگیا۔ تقریب میں شامل افراد نے ایک دوسرے پر مکوں اور گھونسوں سے حملے کئے اور کرسیاں ماریں۔ جماعت اسلامی اور وکلا گروپ کی ایک دوسرے کے ساتھ لڑائی کے بعد محسن داوڑ اور دیگر مہمان کونسل ہال سے روانہ ہو گئے۔ بعد آزاں لڑائی ختم ہونے کے بعد محسن داوڑ نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ بار کونسل میں قبائلی اضلاع کی نمائندگی نہ تھی ان کے نمائندگی کیلئے میں نے ایک بل جمع کروایا ہے امید ہے کہ انہیں بہت جلد بار کونسل میں نمائندگی مل جائیگی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments