شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ آفیسر سمیت 3 اہلکارشہید 4 زخمی

شمالی وزیرستان ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان کے علاقے گڑیوم میں نامعلوم شدت پسندوں نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں آفیسر سمیت 3 اہلکار شہید ہوگئے ہیں، سرکاری زرائع کے مطابق زخمی ہونے والوں میں  23 سالہ خوبصورت جوان  لیفٹیننٹ ناصر حسین خالد جس کا تعلق مظفر آباد سے تھا، 33سالہ جوان  نائیک محمد عمران جس کا تعلق فیصل آباد سے تھا، اور  30 سالہ سپاہی عثمان  جس کا تعلق راولپنڈی سے تھا شہید ہوگئے ہیں، جبکہ ریموٹ کنٹرول بم حملے میں سیکیورٹی فورسز کے دیگر 4 جوان زخمی بھی ہوگئے ہیں۔
شہید ہونے والے پاک فوج کے لیفٹیننٹ ناصر حسین خالد آسٹریلیائی دفاعی فورس اکیڈمی کے گریجویٹ تھے۔ وہ یتیم تھے ، ان کا والد پولیس میں شہید ہو گیا تھا اور شہید لیفٹیننٹ ناصر اپنے والدین کی اکلوتی اولاد تھی، انکا واحد خاندان اس کی ماں تھی۔


واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں بدامنی آئے روز دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہاہے، جس کی وجہ سے نہ صرف سیکیورٹی فورسز کو امن امان کے مسائل پیش آرہے ہیں، بلکہ مقامی شہری بھی شدید کوفت کے ساتھ زندگی گزارنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں