کوہاٹ میں قمار بازوں کے اڈے پر پولیس کا چھاپہ

کوہاٹ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) کوہاٹ کے نواحی علاقہ جنگل خیل میں پولیس نے قماربازی کے اڈے پر چھاپہ مار کر 7 قماربازوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ کاروائی میں ہزاروں کی داؤ منی، ناجائز اسلحہ، موبائل فون سیٹس اور آلات قمار بازی بھی برآمد کرکے قبضے میں لئے گئے ہیں۔ کامیاب کاروائی مسلسل خفیہ اطلاعات اورمؤثر نگرانی کے بعد عمل میں لائی گئی اور گرفتار جواریوں کے خلاف تھانہ جنگل خیل میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ جاوید اقبال کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں پولیس کا معاشرتی جرائم کی تدارک کیلئے جاری خصوصی کریک ڈاؤن کے تسلسل میں ایس ایچ او تھانہ جنگل خیل ارشد محمود نے ایک خفیہ اطلاع پر برقت کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او کے ڈی اے رؤف خان اور دیگر پولیس نفری کے ہمراہ جنگل خیل کے علاقے نئی آبادی میں واقع غلام اسحاق نامی مقامی باشندے کے حجرے پر اچانک چھاپہ مار جہاں قمار بازی کی جاری محفل کو الٹ کر پولیس نے جوئے میں مصروف 7قمار بازوں نجف علی ولد زوار حسین سکنہ چکرکوٹ بالا، زاہد اللہ ولد انور خان سکنہ ژواکی بانڈہ،فرمان ولد عبدالباسط سکنہ بورکہ، ارشاد علی ولد جہانگیر سکنہ گڑھی بہرام خان، محمد نسیم ولد محمد رمضان سکنہ محلہ عطاء خان جنگل خیل،سلمان ولد گل خان سکنہ چار باغ جنگل خیل اور غلام اسحاق ولد غلام احمد سکنہ نئی آبادی جنگل خیل کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے داؤ پر لگی مجموعی طور پر 60 ہزار روپے کی داؤ منی، ایک عدد پستول بمعہ کارتوس،7عدد موبائل فون سیٹس اور آلات قمار بازی برآمد کرلئے۔ پولیس کے مطابق زیر حراست قمار باز غلام اسحاق قمار خانہ کا مالک ہے جو کہ اپنے بیٹھک میں قمار بازی کا اڈہ چلاتا ہے اور اس مقصد کیلئے دور دراز کے علاقوں سے قمار بازوں کو بلا کر انہیں ہر قسم کی سہولت فراہم کرتا ہے جسکے خلاف عوامی شکایات اور مسلسل نگرانی کے بعد کامیاب کاروائی عمل میں لائی گئی ہے اور انہیں اس وقت دیگر قمار باز ساتھیوں سمیت حراست میں لیا گیا جب وہ اپنے بیٹھک میں قمار بازی کی محفل سجائے جوا کھیلنے میں مصروف عمل تھا۔ پولیس نے پکڑے گئے تمام قمار بازوں کو فوری طور پر تھانہ جنگل خیل منتقل کردیا، جہاں ان کے خلاف قمار بازی ایکٹ اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور انہیں پابند سلاسل کردیاگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں