متحدہ عرب امارات کے بحری جہاز کے کوسٹ گارڈ نے دو ایرانی مچھیرے گولی مارکر ہلاک کردیا، ایران نے یو اے ای کے بحری جہاز کو قبضہ میں لےلیا

پشاور ( دی خیبرٹائمز انٹرنیشنل مانیٹرنگ ڈیسک ) عرب میڈیا کے مطابق ایران نے الزام لگایا ہے کہ کی متحدہ عرب امارات کے بحری جہاز نے نہ صرف ان کے حدود کی خلاف ورزی کی ہے، بلکہ متحدہ عرب امارت کے بحری جہاز کے کوسٹ گارڈ نے فائرنگ کرکے ان کے دو مچھیرے بھی ہلاک کردئے ہیں، جس کی تصدیق ایرانی وزیرخارجہ نے بھی کی ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی بحری جہاز نے غیرقانونی طورپر ان کی بحری حدودکراس کی ہے، جس کی خلاف ورزی پر سمندر میں موجود ایران کے بارڈر گارڈز نے جہاز کو قبضہ میں لیکر اس کے عملے کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔
متحدہ عرب امارات نے دو ایرانی مچھیروں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیاہے، جس نے ان کے متاثرہ خاندان کو مالی تعاؤن دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی حکومت نے تہران میں موجود متحدہ عرب امارات کے سفیر کو بھی طلب کرلیاہے، اور اس افسوس ناک واقعے پر شدید احتجاج ریکارڈ کرلیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں