پشاور( دی خیبرٹائمز سٹی ڈیسک ) ،شمالی وزیرستان کی ممتاز سیاسی، قبائیلی و سماجی شخصیت اور پشاور صدر میں فائیو سٹارہوٹل و وزیرستان پلازے کے مالک، ملک ماسٹر صاحب گل گذشتہ روز پشاور میں انتقال کر گئے ہیں، جس کو ان کے آبائی علاقہ میران شاہ میں سپردخاک کردیا گیا،
مرحوم بنایدی طور پر متوسط گھرانے سے تھے، تاہم انتہائی محنت کش سمجھتے تھے، مرحوم کی فاتحہ خوانی 21 اگست کو فائیوسٹار ہوٹل پشاور صدر میں ہوگی، دوست واحباب سے دعاؤں کی اپیل ہے، مرحوم کے لواحقین میں ان کے بیٹے حاجی ہاشم خان، ملک جمشید خان اور ہمایوں خان شامل ہیں۔
