محکمہ ماحولیات کی وفاقی وزیر اکثر میڈیا اور سوشل میڈیا میں مضحکہ خیز انداز میں مشہور ہے، کوڈ – 19 کے بعد اب ایک بار پھر سابق صدر مملکت اور پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل ضیاالحق کی یوم وفات کو یوم پیدائش قراردیتی ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی ہے، وفاقی وزیر زرتاج گل جتنی ان کی سیاسی ویژن محدود ہے اتنی ہی وہ تاریخ اور کرنٹ افیئرکے معاملات سے بھی دور رہتی ہے۔
زرتاج گل نجی ٹی وی کے شو میں فرمانے لگی ہے، کہ پاکستان کے سابق صدر اور سابق آرمی چیف جنرل ضیاالحق نے پاکستان مسلم لیگ بنایا تھا، آج 17 اگست ان کی ولادت کا دن ہے۔
معروف اینکر خدا خدا کرکے اس کی تصحیح کرہے ہیں، کہ آج 17 اگست کو پاکستان میں سانحہ پیش آیا تھا، جس میں ضیاالحق بھی شہید ہوگئے تھے۔
اس بیان کے بعد زرتاج گل کی ٹرینڈ ٹویٹر پر ٹاپ میں چل رہاہے، جس پر ٹویٹر کے صارفین بطور مذاق اور بعض صارفین ان پر اور ان کی علم و دانش پر تنقید کررہے ہیں۔
