امریکا ،یں تین نومبر صدارتی انتخابات سے قبل مبصرین کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک زبردست دھچکا لگا، ان کے صدارتی امیدوار کے حریف ڈیموکریٹیک جوبائیڈن نے نائب صدر کے امیدوار کیلئے سیاح فام خاتون کاملہ حیرس کو اپنے ساتھ نائب صدر کے امیدوار کیلئے چن لیاہے، کاملہ امریکا میں سیاہ فام شخص کے پولیس کے ہاتھوں قتل ہونے کے بعد احتجاج کے دوران صف اول پررہی تھی، نہ صرف امریکا بلکہ پوری دنیا میں سیاہ فام کے قتل کے بعد احتجاج ٹوٹ پڑے تھے، اور ڈونلڈ ٹرمپ جو سفید فام امریکیوں کی نمائندگی کرنے والے شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں، ان کی پالیسیوں کی بناپر انہیں اس احتجاج کی لہر میں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
سینیٹر کاملہ کے ابا واجداد کا تعلق جمیکا سے ہے، جو ڈیڑھ دو سو سال قبل پہلے انڈیا سے جزیرے میں آباد ہوئے تھے۔
افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا اور وہاں پر جاری افغان امن عمل پر براہ راست اثرات مرتب ہونگے، جہاں دنیا بھر میں امریکی صدارتی انتخابات میں نظریں مرکوز ہونگے، وہاں پاکستان کیلئے اس کے نتائج بے حد اہمیت کا حامل ہونگے۔
