بارودی مواد درہ آدم خیل سے پشاور منتقل کرنے میں ملوث تخریب کار گرفتار

پشاور ( دی خیبر ٹائمز کرائمز ڈیسک ) پشاور کے نواحی تھانہ متنی میں واقع جانی خوڑ کی حدود میں دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار دہشتگرد 40 کلو گرام بارودی مواد درہ آدم خیل سے پشاور منتقل کر رہے تھے، دہشتگردوں نے متنی پولیس کو دیکھتے ہی موٹرسائیکل کو بارودی مواد سمیت چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے، پولیس نے موٹرسائیکل اور بارودی مواد کو قبضہ میں لے کر کاونٹر ٹیرارزم پشاور نے انسداد دہشتگردی ایکٹ سال 1997 کے تحت نامعلوم دہشتگردوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے دہشتگردوں کا سراغ لگانے اور اصل حقائق جاننے کے لئے تفتیشی ٹیم مقرر کی، تفتیشی ٹیم نے جدید سائنسی خطوط پر مختلف زاویوں سے تفتیش کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث دہشتگردوں کا سراغ لگایا، کاونٹر ٹیرارزم پشاور کی سپیشل چھاپہ مار ٹیم نے وقوعہ میں ملوث دہشگرد اختر محمد ولد محمد صدیق سکنہ اخورل وال دلیل خیل درہ آدم خیل کو نزد ارباب ٹاپو چیک پوسٹ سے گرفتار کرلیا، دہشگرد سے تفتیش جاری ہے جس سے سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں