پشاور کے جوڈیشنل کمپلیکس میں توہین رسالت کیس کی سماعت کے دوران ایک شخص نے مبینہ ملزم کو جج کے سامنے گولی مارکر ہلاک کردیا

پشاور ( دی خیبر ٹائمز کورٹس ڈیسک ) پشاور کے جوڈیشنل کمپلیکس میں مقامی عدالت نمبر 14میں توہین رسالت کیس میں مبینہ ملزم آج بوقت 1200 بجے بمقام جوڈیشل کمپلیکس ملزم طاہراحمد نسیم ولد مقبول شاہ سکنہ اچینی بالا جو بمقدمہ علت 341 جرم 298.153A مورخہ 25/4/2020 تھانہ سربند کو سنٹرل جیل سے پیشی کےلئے بعدالت شوکت خان Asi لایا گیاتھا، عدالت کے اندر جج کے سامنے مسمی خالد ولد عبدالغنی سکنہ بورڈ بازار نے 9MM پستول سے فائرنگ کرکے قتل کیا، ملزم کو پولیس نے موقع پر گرفتار کیا، ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے ابتدائی بیان میں کہا ہے، کہ انہیں کسی قسم کی اور کسی کی پرواہ نہیں، انہیں خواب میں حضور (ص) نے کہا ہے کہ اس شخص کو قتل کریں، اس لئے اس نے اس شخص کا قتل کرلیا ہے۔ جسے اس پر کسی قسم کی افسوس بھی نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں