علما اور حکمران ایک پیج پر اصلاح کی کوشش کریں تو ملک کے مسائل حل ہوسکتے ہیں، وفاقی وزیر نورالحق قادری

پشاور ( دی خیبر ٹائمز جنرل رپورٹنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرڈاکٹر نورالحق قادری نے پشاور پریس کلب میں منعقدہ اتحاد امت کانفرنس کے دوران کہا ہے، کہ ملک کو مختلف بحرانوں اور مسائل سے نکالنے کیلئے علما کرام اور حکمران اگر ایک پیج پر ہونا ضروری ہے، علماء اور حکمران اگر اصلاح کی کوشش کریں تو سب کچھ ٹھیک ہوسکتا ہے، اگر علماء کی رہنمائی میں پالیسیاں بنائی جائے تو نتائج بہتر آسکتے ہیں، علماء سے رہنمائی لینے ،مشاورت لینے سے مسائل حل ہوجائنگے، علماء کرام نے کورونا وبا کے دنوں ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے میں کردار ادا کیا، حکومت اور علماء کے درمیان ایک رابطہ قائم رہنا چاہئے، چالیس سال اس ملک کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی، وفاقی وزیر نے کہا کہ لسانیت کے نام پر اور قومیتوں کو آپس میں لڑانے کی کوششیں کی گئی، تاہم ملک قائم ہے اور تا قیامت قائم رہے گا، کوئی خوش فہمی میں نہ رہے کہ ریاستی ادارے خاموش رہیں گے، انتشار پیدا کرنے والے نہ سنی ہے نہ شیعہ نہ بریلوی …
پشاور پریس کلب میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا صاحبزادہ جنید مانکی شریف نے کہا ہے کہ ملک کے موجودہ حالات مسالک کے مابین اختلافات کا متحمل نہیں ہو سکتا، کسی مبلغ یا خطیب کی غیر ذمہ دارانہ بیان کو پورا مسلک نہ سمجھا جائے،
مقصود سلفی کا کہنا تھا کہ جو لوگ ملک میں انتشار پھیلا رہے ہیں ان کو منہ کی کھانی پڑے گی،
کانفرنس میں شریک مولانا روح اللہ مدنی نے کہا کہ اپنے صفوں میں اتحاد پیدا کرنا وقت کی ضرورت ہے۔
پروفیسر ڈاکٹر عبدالغفور قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینا علمائے کرام کی اتفاق سے ممکن ہوا، کورونا کے حوالے پورے ملک کے علماء نے ایس او پیز پر اتفاق کیا، مستقبل میں بھی اتفاق و اتحاد سے مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے، علامہ عابد حسین شاکری کا کہنا تھا کہ اس وقت عالم اسلام میں انتشار اور آپس میں دوریاں ہے، مسالک کے درمیان مشترکات بہت زیادہ ہے، مسالک کے درمیان بعض لوگ غیر ذمہ دارانہ بیانات دیتے ہیں، ان کی مخالفت کی جائے، افہام و تفہیم کے ذریعے تمام مسائل کو حل کیا جائے،
وفاقی وزیر ڈاکٹر نورالحق قادری نے یہ بھی کہا کہ بڑی عید کے موقع پر حکومت کی جانب سے جاری کردہ رہنما اصول پر عمل درآمد ناگزیر ہے، علماء کرام عید کے موقع پر رہنما اصول پر عمل درآمد کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں، کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے وزیراعظم عمران خان نے روز اول سے زمینی حقائق پر مبنی اقدامات اٹھائیں، کرونا اموات اور کیسز میں نمایاں کمی آرہی ہے، تھوڑی سی ہمت دکھانے کے بعد ستمبر، اور اکتوبر میں پاکستان کا شمار کورونا سے محفوظ ترین ممالک میں ہو گا، اتحاد امت کانفرنس میں مختلف مسالک کے علماء کرام نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں