پشاور(دی خیبر ٹائمز سٹی ڈیسک) صوبہ کی تاریخ میں پہلی بار حکومت کا جولائی سے رعایتی نرخوں پر گندم کا کوٹہ ریلیز کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ، مشیر اطلاعات و بلدیات کامران بنگش کا کہنا ہے گندم کی پسائی کرنے پر عوام دوست فلور ملز کے مشکور ہیں،عوام کو سستے نرخوں پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائیں گے، پاسکو سے مزید خریداری کے لئے رابطہ میں ہیں،وفاقی حکومت کے ساتھ گندم کی درامد بارے بھی غور و خوض جاری ہے،وزیراعلی خیبر پختونخوا حالات کو بذات خود مانیٹر کررہے ہیں،
