پشاور( دی خیبر ٹائمز پولیٹیکل ڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے جاری ہدایت نامہ کے مطابق سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے لئے عید کی نماز کھلی جگہ پر ادا کی جائے گی ،مساجد کے خطیب حضرات کورونا اور اس سے بچاو کے لئے حکومتی اقدامات کو موضوع بنائیں گے ، نماز کے اوقات مساجد کی کھڑکیاں اور دروازے کھلی رکھی جائیں گی ، مسجد کے اندر داخل ہونے کے لئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے
مسجد کے فرش کو اسپرے سے صاف رکھا جائے ،نمازی گھر سے وضو کرکے آئیں ، نمازی 6 فٹ کا فاصلہ اور ایک صف چھوڑ دوسری صف بنائیں گے ، مساجد کے دروازوں پر نمازیوں کے لئے اسکریننگ اور سینیٹایزر کا بندوبست کیا جائے گا ، ازان اور نماز کے درمیانی وقفہ 10 منٹ رکھا جائے تاکہ زیادہ ہجوم نہ ہو سکے ، 50 سال سے زائد اور دس سال سے کم عمر کے بچے عید کی نماز کے لئے نہ جائیں ،بیمار، کھانسی،نزلہ اور زکام والے افراد مسجد میں نہ آئیں ، تو بہتر ہو گا ۔
