وزیر اعظم کے مشیر ارباب شہزاد، افعانستان کے لئے وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی صادق خان، وفاقی سیکریٹری داخلہ، خارجہ اور تجارت، چئیرمین ایف بی آر، آئی جی ایف سی نارتھ، چیف سیکرٹری اور آئی جی پی خیبر پختونخوا سمیت دیگر متعلقہ سول اور عسکری حکام بھی موجود تھے، افغانستان کے ساتھ باہمی تجارت اور ٹرانزٹ ٹریڈ سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، این سی او سی کے فیصلوں کی روشنی میں افغان ٹرانزٹ اور باہمی تجارت کو فروغ دینے کے لئے معاملات پر تفصیلی غوروخوص پیش کیا، کورونا صورتحال کی وجہ سے ٹرانزٹ ٹریڈ کے جمع شدہ کنٹینرز کو نکالنے کے طریقہ کار پر بھی گفتگو کی گئی، اس حوالے سے تورخم ٹرمینل پر کسٹم کی استعداد کار کو بڑھانے سمیت دیگر امور پر بات چیت ہوئی، کراچی پورٹ سے آنے والے مزید کنٹینرز کے لئے پارکنک کی استعداد کو بڑھانے کیلئے بھی لائحہ عمل طے کرے پر اتفاق کیاگیا، افعان ٹرانزٹ ٹریڈ سے متعلق جملہ امور کو اسٹریم لائن کرنے کے لئے صوبائی حکومت، متلعقہ وفاقی اداروں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے مابین کوارڈینش میکانزم ترتیب دینے پر اتفاق، جبکہ باہمی تجارت اور افعان ٹرانزٹ ٹریڈ کو 24 گھنٹے چلانے کے لئے افعان حکومت کے ساتھ بھی بات چیت کرینگے۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا کہ صوبائی حکومت افعان ٹرانزٹ ٹریڈ اور افعانستان کے ساتھ باہمی تجارت کے سلسلے درکار ہر ممکن تعاون اور سہولیات فراہم کرے گی، افغانستان کے ساتھ باہمی تجارت کا فروع موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، افغانستان کے ساتھ باہمی تجارت کی راہ میں حائل روکاٹوں کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے، صوبائی حکومت اس حوالے سے اپنا اہم کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے، اجلاس میں موجود وفاقی وزیر داخلہ ارباب شہزاد نے افعان ٹرانزٹ ٹریڈ اور باہمی تجارت کے سلسلے میں تعاون فراہم کرنے پر خیبرپختونخوا حکومت کا شکریہ آدا کیا۔
Load/Hide Comments