افغان طالبان اور حکومت کے مابین قیدیوں کا تبادلہ

پشاور ( دی خیبرٹائمز افغان ڈیسک ) افغان حکومت اور امارت اسلامی افغانستان کے مابین قیدیوں کا تبادلہ جاری ہے، آج 15 جولائی بروز بدھ امارت اسلامی افغانستان نے افغان صوبہ ہلمند میں افغان سیکیورٹی فورسز اور پولیس کے 30 قیدی رہاکردئے ہیں، سہیل شاہن امارت اسلامی افغانستان قطر دفتر کے ترجمان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں اس کی تصدیق کی ہے، جبکہ افغان حکومت نے اس کے بدلےافغان طالبان ( امارت اسلامی افغانستان ) کے 40 طالبان جنگجؤوں قیدیوں کو رہا کردئے ہیں،
افغان حکومت اور افغان طالبان دوحہ امن معاہدہ کے مطابق بین الافغان امن مذاکرات کرینگے، تاہم قیدیوں کی رہائی کے مسئلے پر10مارچ سے ابھی تک بین الافغان امن مذاکرات ڈیڈلاک کا شکار ہیں، جس کیلئے امریکا کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیلزاد متحرک ہے، اب تک 5 ہزار طالبان قیدیوں میں سے 4 ہزار سے زائد افغان طالبان قیدی رہاہوگئے ہیں، جبکہ طالبان کے ساتھ قید میں موجود افغان سیکیورٹی فورسز اور پولیس کے ایک ہزار قیدیوں میں سے 7 سو زائد رہاکردئے ہیں۔ افغان حکومت کا خیال ہے، کہ چند سو قیدی ایسے ہیں، جس کی رہائی نہیں ہونا چاہئے، تاہم طالبان چاہتے ہیں، کہ دوحہ امن مذاکرات میں امریکا کو قیدیوں کی جو فہرست دی ہے، وہ تمام کے تمام رہا ہونگے، اس کے بعد وہ بین الافغان امن مذاکرات کے متحمل ہوسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں