پشاور ( دی خیبرٹائمز کرائمز ڈیسک ) عامر تہکالی کیس کیلئےقائم کمیشن میں بیانات رکارڈ کرانے کا سلسلہ جاری، ایس پی کینٹ جہانگیر حسن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے، کمیشن نے ایس پی کینٹ جہانگیر حسن کابیان قلمبند کرلیا۔ کمیشن کے ترجمان کے مطابق ایس ایچ او شہریار اور ایس ایچ او عمران الدین کو کمیشن نے سمن جاری کیا لیکن وہ پیش نہ ہوسکے، کورونا مثبت ہونے کے باعث دونوں ایس ایچ اوز کمیشن کے سامنے پیش نہیں ہوئے، کمیشن اب تک عامر تہکالی سمیت 20 گواہان کے بیانات ریکارڈ کرچکا ہے۔
![](https://thekhybertimes.com/wp-content/uploads/2020/07/Untitled-1-37-969x630.jpg)