پشاور( دی خیبر ٹائمز سٹی ڈیسک) سربندد رینگ روڈ میں مبینہ پولیس فائرنگ سے قتل ہونیوالے چوکیدار نور خان کے ورثاء نے لاش سمیت پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان اور آئی جی خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا ہے کہ ایس ایچ او سربندد مثل خان کے خلاف ایف ائی ار ددرج کی جائے اور مجرموں کو قرار واقع سزا دی جائے اس موقع پر قتل ہونیوالے چوکیدار کے ورثاء نے سڑک کو بند کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرے سے پشتخرہ کے رہائشی عبدالواحد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیر کے روز دو فریقین سنگین خان اور حاجی گل کے درمیان ایک پلاٹ کے تنازعہ پر فائرنگ ہوئی جسکے بعدد تھانہ سربند سے بھاری نفری ایس ایچ او مثل خان کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی چونکہ ہمارا گھر واقع کے جگہ کیساتھ نزدیک تھا اسی لئے پولیس ہمارے گھر گھس ائی اور ہمارے چوکیدار نور خان کو گولی مار کر ہلاک کیا جبکہ میرے بیٹے اور دو مزدوروں کو اپنے ساتھ لے گئی جبکہ پولیس کی بھاری نفری اب بھی ہمارے گھر پر موجو د ہے انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان اور آئی جی خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا ہے کہ ایس ایچ او تھانہ سربند کے خلاف مقددمہ درج کیا جائے اور مجرموں کو قرار سزا دی جائے۔
![](https://thekhybertimes.com/wp-content/uploads/2020/07/د.jpg)