میرانشاہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان کے میران شاہ میں تحصیل جرگہ ہال میں میران شاہ بازار کے دکانداروں میں چیکس کی تقسیم کا تقریب منعقد ہوا، تقریب میں ایم پی اے میر کلام وزیر، ڈی سی شاہد علی خان، ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور، اے ڈی سی دولت خان، اے سی میرانشاہ فواد خٹک شریک ہوئے،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان شااہد علی خان نے کہا، کہ مجموعی طور پر صرف میران شاہ بازار کے6969 متاثرہ دکانداروں میں 5 ارب 76 کروڑ روپے تقسیم کئے جائینگے، آج میرانشاہ بازار کے دکانداروں کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا، ڈپٹی کمشنر میران شاہ نے چیکس کی تقسیم کا بقاعدہ آغاز کردیا
تقریب میں شریک شمالی وزیرستان کے ایم پی اے میرکلام وزیر نے کہا کہ، تاجر برادری کیلئے آج خوشی کا دن ھے، انہوں نے معاوضے کی آدائیگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
تقریب کے بعد ایک دکاندار احمد شاہ نے میڈیا کو بتایا، کہ ویریفیکیش کمیٹی پر بعض دکانداروں کے تحفظات ھے اور رہنگے۔
دکاندار حمزہ کہتے ہیں، کہ منظور شدہ رقم 14 لاکھ روپے کی بجائے 8 لاکھ روپے کی چیک دیا گیا ھے 6 کٹوتی ظلم اور ذیادتی ھے، وہ کتے ہیں، کہ ان کا نقصان ہوا ہے اور انتظامیہ سے انصاف کی اپیل کیا ہے۔
میران شا بازار کے ایک تاجر اور دکاندارصدیق الرحمان نے بتایا کہ منظور شدہ رقم اور ویریفیکیش کے بعد بھی آج بعض دکانداروں کے نام چیک کی فہرست سے خارج کیا ہے، جو چکس سے محروم کردئے ہیں۔ وہ کہتے ہیں، کہ ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان اس کا نوٹس لیں اور چیکس سے محروم دکانداروں کو انصاف دیں ۔
Load/Hide Comments