پشاور ( دی خیبرٹائمز جنرل رپورٹنگ ڈیسک ) بار بار نوٹس کے باوجود سیفٹی ماسک نہ پہننا، مارکیٹوں میں رش لگانا، اور مسلسل خلاف ورزی کرنے پر ضلعی انتظامیہ پشاور نے کارخانو میں ایس ایس پلازہ، رائل پلازہ اور یونائیٹد پلازہ کو سیل کر دیا، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ورسک روڈ پر بھی دو پلازے سیل کردئے گئے ہیں، ڈی سی پشاور کے مطابق ایس او پیز فالو نہ کرنے کے خلاف جناح پارک روڈ پر جلیل کباب اور طورے کباب کے منیجرز کو بھی گرفتار کرلئے ہیں۔
ترجمان ڈی سی پشاور کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اشفاق خان، اسسٹنٹ کمشنر نعمان علی شاہ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حبیب اللہ اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عبدالولی کے ہمراہ کارخانو میں ضابطہ اخلاق کی مسلسل خلاف ورزی پر کاروائیاں کی گئی ہے، اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر احتشام الحق کی ورسک روڈ پر کاروائیاں کیں، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کاشف جان کی جناح پارک روڈ پر کاروائیاں کردئے ہیں، ضلعی انتظامیہ کے افسران کی اپنے علاقوں میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری رہے گی، سیل کردئے والے پلازوں میں ضابطہ اخلاق کی مسلسل خلاف ورزیاں ہو رہی تھیں، بار بار خلاف ورزیوں پر ان کو سیل کر دیا گیا ہے، دکاندار اور عوام سیفٹی ماسک کا استعمال یقینی بنائیں، جبکہ دکاندار اور عوام حکومتی ضابطہ اخلاق پر سختی سےعمل درآمد کریں،ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کہتے ہیں، کہ خلاف ورزی پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
![](https://thekhybertimes.com/wp-content/uploads/2020/06/Untitled-1-107-969x630.jpg)