پشاور (دی خیبرٹائمز کورٹ ڈیسک ) پشاور کے تہکال میں نوجوان پر پولیس تشدد کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان کیاگیا تھا، پشاور ہائی کورٹ نے جسٹس لعل جان خٹک کو کمیشن کا سربراہ مقرر کردیا، صوبائی حکومت نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کو جوڈیشل کمیشن کے لئے جج مقرر کرنے کے لئے خط لکھا تھا۔ صوبائی حکومت نے نوجوان پر پولیس تشدد کی شفاف انکوائری کے لئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان کیا تھا۔ تہکال نے نوجوان پرنہ صرف تشدد کیاتھا، بلکہ انہیں ویڈیو میں برہنہ کرکے ان کے ساتھ ذیادتی کی گئی ہے، پولیس نے ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بھی وائرل کردی تھی،
وزیراعلی خیبر پختونخوا نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث اہلکاروں کو معطل کرکے گرفتار کرنے اور انہیں قرار واقعی سزا دینے کی ہدایت دی تھیں۔
![](https://thekhybertimes.com/wp-content/uploads/2020/06/Untitled-1-105-969x630.jpg)