پشاور کے نواحی علاقے شاہ پور میں سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کا مشترکہ آپریشن، زیر تعمیر مکان سے 2 خود کش جیکٹس سمیت بارودی مواد برآمد

پشاور( دی خیبرٹائمز کرائمز ڈیسک ) پشاور کے نواحی علاقے شاہ پور میں سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کا مشترکہ آپریشن کے دوران زیر تعمیر مکان 2 خود کش جیکٹس سمیت بارودی مواد برآمد کردئے گئے۔ تاہم نامعلوم دہشت گرد کارروائی سے قبل روپوش ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں، زیر تعمیرمکان سے 4 دستی بم، 4 کلو بارود، پرائما کارڈ اور بال بیرنگ بھی برامدہوگئے ہیں، پولیس کے مطابق دہشت گروپ نے شہر میں تباہی کے منصوبے کے لئے بارودی مواد تیار کر رکھا تھا۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ منصوبہ ساز دہشت گردوں کا سراغ ملاہے، وہ جلد قانون کے گرفت میں آئیں گے۔ پولیس زرائع نے بتایا ہے کہ سی ٹی ڈی اور حساس ادارے نے کارروائی خفیہ اطلاع پر کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں