پاک افغان غلام خان بارڈر کو کاروباری سرگرمیوں کے بعد پیدل آمد و رفت کیلئے بھی کھول دیاگیا، ڈی سی شمالی وزیرستان

شمالی وزیرستان ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان کے ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان نے کہا ہے، کہ غلام خان سرحد کو تجارتی سرگرمیوں کے بعد مسافروں کی آمد و رفت کیلئے بھی کھول دیا گیا ہے، کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے باعث بارڈر کے دونوں جانب پھنسے ہوئے تمام افراد اب غلام خان بارڈر سے مستفید ہوسکتے ہیں، کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے خوست اور میران شاہ میں دونوں ممالک کے سینکڑوں مسافر پھنس گئے تھے، مکمل جانچ پڑتال کے بعد لوگوں کو پاکستان آنے دیا جارہا ہے،
پھنس جانے والے مسافروں میں ٹرانسپورٹرز، خواتین اور بچے بھی شامل تھے، مسافروں کیلئے بارڈر پر قرنطینہ مرکز سمیت تمام سہولیات دستیاب ہیں، مسافروں کے آسانی اور استقبال کیلئے تحصیلدار غنی الرحمان اور دیگر عملہ موجود ہے، ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان شاہد علی خان ن کا یہ بھی کہنا ہے کہ، غلام خان بارڈر پر گزشتہ دنوں 3 ماہ بعد تجارت کیلئے کھول دیا گیاہے، جسے دونوں ممالک کے مفاد ، عوام اور تاجروں کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے کھل دیاگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں