شمالی وزیرستان ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں شمالی وزیرستان کی انتظامیہ نے مخصوص مقامات پر آن لائن کلاسز اور ریسرچ ورک کیلئے طلبا کیلئے انٹرنیٹ سہولت کی فراہمی کیلئے وعدہ کیا تھا، جس کو مشتہر کرنے کیلئے جگہ جگہ بینرز بھی آویزاں کئے ہیں،
تاہم طلبا کو انٹرنیٹ کی سہولت دینے سے انتظامیہ نے منہ موڑلی ہے، جس کے خلاف طلبا اتحاد اور یوتھ آف وزیرستان نے آج میرعلی میں احتجاج کی کال دی ہے۔
شمالی وزیرستان کے اکثر مقامات پر موبائل اور انٹرنیٹ کی سہولت سے محروم ہے۔ ملک بھر میں کورونا لاک ڈاؤن کے باعث تعلیمی ادارے اور ہوسٹلز بند ہیں، وزیرستان سے تعلق رکھنے والے تمام طلبا مجبوراً گھروں آکر بیٹھ گئے ہیں ۔ دوسری جانب وہ آن لائن کلاسز سے محروم ہورہے ہیں۔
واضح رہے کے شروع دن سے یہاں کے طلبا احتجاج اور اپیلیں کررہی ہے، جس پر صوبائی حکومت نے تمام ضلعی انتظامیہ کو مخصوص مقامات پر تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی کیلئے مفت انٹرنیٹ سہولیات فراہم کرنے کی احکامات جاری کئے ہیں۔ جس پر عمل در آمد میں لیت و لعل سے کام لیا جا رہا ہے۔
“شمالی وزیرستان میں یوتھ آف وزیرستان اور طلبااتحاد انٹرنیٹ نہ ہونے کے خلاف آج میرعلی میں احتجاجی مظاہرہ کریگی” ایک تبصرہ