کورونا وائرس سے ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 89 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، ملک بھر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 3590 تک پہنچ گئی ہے

اسلام آباد( دی خیبرٹائمز ہیلتھ ڈیسک ) ملک بھر کو کورونا نے اپنی ؛پیٹ میں لے لیاہے، نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے اعداد و شمار کے مطابق کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1لاکھ 81 ہزار 88 ہوگئی ہے، سرکاری رپورٹ کے مطابق اب تک ملک میں 71 ہزار 458 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ رپورٹ میں پنجب 66,943 سندھ میں 69,628، خیبرپختونخوا میں 21,997 اور بلوچستان میں 9,475 کسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 10,912 گلگت بلتستان 1,288جبکہ آزاد کشمیر میں 845 کسزسامنے آئے ہیں۔
ملک میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا نے 89 افراد کا شکار کیا، اموات کی مجموعی تعداد 3,590 ہوگئی ہے۔ جبکہ ملک بھر سے 4,471 نئے کسز سامنے آئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں